• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے کی رہائی پر ہوائی فائرنگ، 4افراد گرفتار

Tipu Tarakanwala Son Released As Aerial Firing Gets 4 Arrested

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج کی قتل کیس میں ضمانت کے بعد ڈیرے کی چھت پر حامیوں  نےجشن منایااور اندھا ند ہوائی فائرنگ  کی،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بالاج ٹیپوچند دن پہلے اپنے کزن باسط کے قتل کیس میں ضمانت کے بعد رہا ہو کر آیا تھا جس کے بعد سے روز کی بنیاد پر اس کے ڈیرے پر فائرنگ ہوتی تھی۔

،اس حوالے سے ایک فوٹیج میڈیا پر چلی تو پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا فوری حکم دیاجس پر پولیس نے بالاج ٹیپو سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان میں بلاج امیر ٹیپو، مومن ،ریاض اور فیضان الیاس شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک 223بور کی ایم 16رائفل ، ایک اے کے 47رائفل اور ایک 30بور پسٹل برآمد ہواہے ۔اس موقع پر ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 

تازہ ترین