• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس، ایڈیٹر انچیف جنگ گروپ سپریم کورٹ میں پیش

Contempt Of Court Editor In Chief Jang Group Of Companies Presented In Supreme Court

توہین عدالت کیس میں جنگ گروپ کے پرنٹر پبلشر میر جاوید الرحمان، ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان ، دا نیوز کے رپورٹر احمد نورانی عدالت عظمی میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے کہا آپ کے اخبار نے جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، غلط خبر چھاپی، میر شکیل الرحمان نے کہا جے آئی ٹی سے متعلق صرف ایک خبر غلط ثابت ہوئی،ادارےنے رضاکارانہ معافی مانگی، آئی ایس آئی اور واٹس ایپ سمیت دیگرتمام خبریں درست ثابت ہوئیں ۔

عدالت میں کہا گیا کہ ہم کس کی ایماء پر خبریں چھاپ رہے ہیں۔ بصد احترام اگر میرا اسٹاف مجھ سے یہ پوچھے تو میں کہوں گا کہ آپ کس کی ایماء پر یہ سوال کر رہے ہیں، مگر میں توعدالت سےسوال بھی نہیں کر سکتا۔

جسٹس عظمت نے کہا کہ ہم سب کے لیے پریس کی آزادی مقدم ہے،جب چیزیں برداشت سے گزر جاتی ہیں تو ہم گلے شکووں کے لیے بلاتے ہیں،ہمارے دروازے کھلے ہیں کبھی ہماری بات بھی مان لیا کریں۔

جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ افتخار چوہدری کے زمانے سے آج تک ہم عدالتی ریمارکس کی بلڈنگز بناتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین سے آج پتا چلا کہ ہم اور تمام میڈیا غلط کرتے رہے، ریمارکس کی حیثیت تو زیرو ہوتی ہے۔

تازہ ترین