• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی ملازمین میں مائیکرو چپ لگوائے گی

An American Company Will Apply Micro Chips On Its Employee Body

امریکا کی ایک کمپنی اپنے ملازمین میں مائیکرو چپ لگوائے گی، 50 سے زائد ملازمین نے چپ لگوانے کیلئے خوشی خوشی حامی بھر لی ہے۔

وسکونسن کی تھری اسکوائر مارکیٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کو یہ منفرد پیشکش کی ہے جس میں یکم اگست کو 50 سے زائد ملازمین میں چاول کے دانے کے برابر مائیکرو چپ لگائی جائے گی۔

ملازمین چپ لگنے کے بعددفتر کا دروازہ، پرسنل کمپیوٹر اور وینڈنگ مشین محض ہاتھ پھیرنے پر آپریٹ کر سکیں گے۔ یورپ میں موجود اس ٹیکنالوجی کا استعمال امریکا میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین