• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ینگ ڈاکٹرز نے آج ہڑتال کی کال واپس لے لی

Young Doctors Take The Strike Call Back

لاہور میں سانحہ فیروز پور روڈ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے آج ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ ینگ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ کے خلاف آج جی او آر سے احتجاجی ریلی نکالنا تھی۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، ان کے مطالبات میں سیکریٹری ہیلتھ کی برطرفی، لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کیا جانا، ایک بیڈ پر ایک مریض اور دیگر شامل ہیں۔

آج تما م سرکاری اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے سڑکوں پر ریلی نکالنا تھی تاہم سانحہ فیروز پور روڈ کی وجہ سے اب یکم اگست کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین