• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں سر جُڑی بچیوں کے آ پر یشن کی تیاریاں شروع

بنگلہ دیش میں سر جڑی بچیوں کو آ پریشن کے ذریعے الگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اسی سلسلے میں ڈاکٹرز نے دنیا بھر کے طبی ماہرین سے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے۔

ڈھاکا کے اسپتال میں زیرعلاج ایک سال کی ربیعہ اور رُقیہ کے نہ صرف سَرجڑے ہوئے ہیں بلکہ ان کے دماغ کا کچھ حصہ بھی آپس میں ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اس آپریشن کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔

اسی سلسلے میں بچی کا کیس اسٹڈی کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم نے دنیا بھر میں طب کے شعبے سے وابستہ ماہرین سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سَر جڑی بچیاں ڈھاکا کے جس اسپتال میں پیدا ہوئی تھیں وہیں والدین اور ٹیچرزنے بچیوں کے ایک سال کا ہونے کے بعد ڈاکٹرز سے آپریشن کی اپیل کی ہے تا کہ ربیعہ اور رُقیہ دیگر انسانوں کی طرح اپنی زندگی گزارسکیں ۔

تازہ ترین