• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈینگی وائرس پھرمتحرک ہوگیا

Dengue Virus Spread In Peshawar

پشاور میں ڈینگی وائرس پھرمتحرک ہوگیا، خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 74مریض لائے گئے جن میں سے ایک مریض دم توڑ گیا۔بیشتر مریضوں کا تعلق پشاور کے علاقے تہکال سے ہے۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں رواں ماہ کے دوران 74مریض لائے گئے جن میں 34 کوطبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 40 مریض تاحال زیر علاج ہیں، طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کے خون میں سفید خلیوں کی کمی ہوتی ہیں اوران کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

پشاور میں حالیہ دنوں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ان مریضوں میں زیادہ ترکا تعلق تہکال اور ملحقہ علاقوں سے ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں مچھر مار اسپرے کیے جارہے ہیں اور کھڑے پانی میں ادویات بھی ڈالی جارہی ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اورخیبر ٹیچنگ اسپتال کے علاوہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ڈینگی کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈز مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین