• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بحران کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فواد چوہدری

Country Crisis Will Not Become A Success Fawad Chaudhry

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن آج پرامن اور ریلی کے روٹ سے مکمل طور پر الگ رہیں گے۔ ملک میں بحران کھڑا کرنے کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی ریلی پر چیرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان نے کارکنان کو ہوشیار اور ریلی سے مکمل طور الگ رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا ریلی کی صورت لاہور جانے کا فیصلہ دم توڑتی سیاست کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہے۔ قوم کرپشن کا جنازہ پوری دھوم سے نواز شریف کے کندھوں پر نکلتا دیکھے گی۔

نواز شریف عدالت عظمیٰ کیخلاف محاذ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار دکھائی دے رہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عوام نواز شریف کی ریلی کو سڑکوں پر بے سود خواری سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتےاور تحریک انصاف ملک میں بحران کھڑا کرنے کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

تازہ ترین