• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس:عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

Showcase Notice Has Been Issued To Imran Khan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

عمران خان کی درخواست مستردکرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کااختیاررکھتاہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اکبرایس بابر نےعمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

تازہ ترین