| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 10:12 pm
انڈو نیشیا میں25ویں سالانہ گائی کنڈوآٹو شوکی رعنائیاں عروج پر

Indonesia International Auto Show Continues

انڈونیشیاکے کنونشن سینٹرمیں 25ویں سالانہ گائی کنڈو آٹو شوکی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوک کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔

گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس موٹر شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آٹو شو میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

آٹو شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد20اگست کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس ،اسپورٹس کار، ایڈوانس ٹرکس اور بائیکس کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاتعدادافرادکی شرکت متوقع ہے جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاہے ۔