آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا عزم کسی بھی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ حملہ جشن آزادی کی خوشیوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوئے، کئی کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں ڈیوٹی پر مامور سیکیوٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حملے میں آگ لگانےوالا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
آرمی کے دستے نےدھماکے کی جگہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔