• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں سالانہ پتنگ بازی کے میلے کا انعقاد کیا گیا جن سے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔

جرمن ٹاؤن بوسوم کے ساحل پر منعقدہ کائٹ فیسٹیول میں ماہر پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرساحل رنگین پتنگوں سے سجا ہو ا دکھائی دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ پتنگوں کے کئی اسٹالز بھی شائقین کیلئے لگائے گئے تھے جس میں رکھی نت نئے ڈیزائن کی دیوہیکل پتنگیں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

رنگا رنگ میلے میں سینکڑوں منفر اند از اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پرمختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔

 

تازہ ترین