• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد زخمی ہوگئے، افغان حکام کا دعویٰ

Taliban Spokesman Zabihullah Mujahid Injured Afghan Officials Claimed

افغان حکام نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین کے مطابق ذبیح اللہ مجاہددودن قبل صوبہ فریاب میں سکیورٹی فورسزکےساتھ فائرنگ کےتبادلےمیں زخمی ہوئے،بریگیڈیئرجنرل امان اللہ مبین نے واقعےکی مزیدتفصیلات بتانےسےگریز کیاہے۔

افغان میڈیاکےمطابق ذبیح اللہ مجاہد سےمتعددصحافیوں نےرابطےکی کوشش کی ،وہ جواب نہیں دےرہے،طالبان نےذبیح اللہ مجاہد کےزخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

دریں اثنا افغان طالبان نے 16 سالہ جنگ کے بعدامریکی فوج کے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرا دیا۔خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صحافیوں کو بھیجے گئے خط میں طالبان ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پیش روؤں کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹرمپ کو افغانستان سے متعلق سابق فوجی پالیسی نہیں اپنانی چاہیے بلکہ امریکی افواج کی واپسی کا اعلان کردیا چاہیے،جس سے امریکی فوجی دستوں کو نقصان سے نجات ملے گی اور وراثتی جنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین