• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی: اقوام متحدہ کی امن فوجی چھاؤنی پر حملہ، 9افراد ہلاک

Mali 9 Killed In Un Peace Keeping Camp

مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں میں امن فوج کا ایک اہلکار، ایک ٹھیکیدار اور مالی کے7 محافظ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹمبکٹو کے قریب قائم اس فوجی چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد6 تھی۔ اس سے قبل کیے جانے والے ایک اور حملے میں امن فوج میں شامل ٹوگو اور مالی کا ایک ایک فوجی مارا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین