• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگوں اور غباروں سے بھرا دنیا کا انوکھا میوزیم

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک انوکھا ترین میوزیم کھولا گیا ہے جہاں رنگوں کی مدد سے مختلف عجائبات پیش کیے گئے ہیں۔

یہ میوزیم اس وقت پورے سان فرانسسکو کا موضوع گفتگو بن چکا ہے۔ یہ میوزیم ستمبر کے اختتام تک کھلا رکھا جائے گا لیکن ابھی سے ہی اس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

سان فرانسسکو کے شہری اس کا دورہ کرنے کے لیے نہایت بے تاب ہیں اور جو لوگ ٹکٹس حاصل نہیں کر پائے وہ سخت پریشان ہیں۔

آئیں دیکھتے ہیں اس میوزیم میں ایسی کیا خاص بات ہے۔

اندر داخل ہوتے ہی آپ میٹھی میٹھی سی خوشبو محسوس کرتے ہیں جو عموماً مختلف چاکلیٹس یا ٹافیوں میں سے محسوس ہوتی ہے۔

ایک رنگین سلائیڈ پر آپ کی تواضع کے لیے میکرون (میٹھے بسکٹ نما) بھی رکھے ہیں۔

میوزیم کے ایک کمرے میں رنگوں بھری روشنیوں کا کھیل موجود ہے۔

یہاں آپ کو زرد فلیورز جیسے مینگو یا ونیلا کی تیار کردہ آئس کریم بھی دستیاب ہوگی۔

 

تازہ ترین