• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے کم ہوگئے

Pakistan Foreign Exchange Reserves Depleted 20bn Dollars

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر بھی نہ رہے، ہفتہ بھر میں 6 کروڑ 19 لاکھ جبکہ نئے مالی سال کے 41روز میں ڈیڑھ ارب ڈالر گھٹ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کم ہوکر 19 ارب 94 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

ہفتے کےد وران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے، شیڈول بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

ادائیگیوں کے خسارے کے سبب ملکی ذخائرکم ہورہے ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 41 روز میں زرمبادلہ ذخائر21 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 19 ارب 94 کروڑڈالر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین