• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک تھائی لینڈ آزادانہ تجارت معاہدے کا امکان

Pak Thailand Freelance Trade Is Likely To Be Held

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں آزادانہ تجارت کے معاہدے کا امکان ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور 21اگست سے شروع ہوگا۔

مذاکرات کا آٹھواں دور 3روز جاری رہے گا امید کی جارہی ہے کہ یہ حتمی دور ہو گا ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تحفظات کے ازالے کے لئے آزادانہ تجارت کے معاہدے میں پیش کردہ اشیاءکی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے جس میں آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

مذاکرات کے آٹھویں دور میں دونوں ممالک کے نمائندے معاہدے کے متن، محصولات کی شرح میں کمی، اور آفرز لسٹ سمیت دیگر متعلقہ امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

 

تازہ ترین