• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پرقتل کے 2ملزمان 12سال بعد بری

Two Honour Killing Suspects Release From After 12 Years

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیرت کے نام پر قتل کیس کے 2ملزمان کو 12سال بعد بری کردیا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کا کام سچ تلاش کرنا ہوتاہے ۔ خرابی یہ ہے کہ پولیس مدعی کے ساتھ مل جاتی ہے ، نظام کی بہتری کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

واضح رہے کہ اعجاز احمد اور شاہد اقبال پر 2005میں حافظ آبادمیں غیرت کے نام پر ایک شخص کے قتل کا الزام تھا ۔

تازہ ترین