• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوں نکالا؟ نواز شریف کے سوال پر پی ٹی آئی کی مہم

Why Out Me Pti Starts Campaign On Nawaz Sharifs Question

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سوال کہ ’’کیوں نکالا؟‘‘ پر پی ٹی آئی نے جواب میں مہم شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نے جی ٹی روڈ ریلی میں یہ سوال بار بار اٹھایا کہ ’’مجھے کیوں نکالا ؟ ‘‘اوراس سوال کا جواب دینے کے لیئے پی ٹی آئی نے عوامی مہم شروع کردی ہے ۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن میں نکالے جانے کی 10وجوہات درج کی گئی ہیں ۔

پی ٹی آئی کے پمفلٹ میں وزیراعظم کے عہدے کے غلط استعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اوربچوں کے نام پر بیرون ملک جائیدادیں بنانے سمیت 10 وجوہات شامل ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے نائب صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان ہی وجوہات کی وجہ سے سابق وزیراعظم کو نیب میں بلایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ’’کیوں نکالا؟‘‘ مہم کل سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی چلائی جائے گی۔

ادھر مسلم لیگ ن نے بھی وجوہات بتانی شروع کردیں کہ نواز شریف کو کیوں نکالا؟

ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی، عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا، اس لیے انہیں نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کیوں نہ نکالا جاتا،وہ ملک میں بجلی، امن اور سی پیک لائے تھے، یہ چھوٹے جرائم نہیں، انہی جرائم پر پہلے بھی نوازشریف کو نکالا گیا تھا۔

تازہ ترین