| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
August 20, 2017 | 10:24 am

لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی طلب

Sharif Family Call For Inquiry Of London Flats

Sharif Family Call For Inquiry Of London Flats

نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شریف فیملی کونوٹس بھیجے تھے۔ نیب نے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کےلیے لاہور پہنچ گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبلالیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز پہلے بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو آج ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس ڈی جی نیب لاہورمیجر (ر) شہزاد سلیم کی منظوری سے جاری کیے۔

دوسری جانب ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کی منتظرہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظار کرے گی۔