• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fill Solar Eclipse Afrer 100 Years

امریکا میں سو سال بعد لوگوں نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا، زمین اور ماہتاب کے درمیان آفتاب نے آکر دن میں رات کا سماں کر دیا۔

امریکا کی ریاست اوریگن، سے جنوبی کیرولائنا تک لوگوں نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا، مکمل سورج گرہن کا دورانیہ دو منٹ سے زیادہ تھا، چمکتے سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ امریکا میں فیسٹیول کی طرح منایا گیا۔

لوگوں نے خصوصی تیاریاں کیں اور گھنٹوں پہلے سے ساحلوں اور میدانوں میں ڈیرے ڈالے، ناسا نے بھی لوگوں کو گرہن دیکھنے کے لیے خصوصی چشمے دیے تھے، سورج گرہن پاکستان اور ایشیائی ممالک میں نہیں دیکھا گیا۔

تازہ ترین