• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے میوزیم میں ریت سے بنائے گئےشاندار مجسموں کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جاپان ٹوٹ ٹوری میوزیم میں 10ویں سالانہ’ٹریول آرائونڈدا ولڈان سنیڈ‘کے عنوان سے نمائش منعقد کی گئی ۔

نمائش میں رکھے گئےمجسموں کو ریت سے تیارکیا گیا تھاجن میں زیادہ ترتعداد امریکہ سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت کی ہے، اس نمائش کا مقصداصل میں امریکی تاریخ اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

میوزیم میں رکھے مجسموں سے’امریکی آزادی اعلامیہ ‘ کی بھی عکاسی کی گئی ۔ان مجسموں میں ڈونلڈ ٹرمپ ، مائونٹ رش مور، نیو یارک کی بلند ترین عمارتوں اور ہالی ووڈ آئی کون سمیت 19 دیگر مجسمے بھی شامل ہیں۔

ریت سے بنےان دلکش مجسموں کو دو ہفتوں میں تیار کیا گیاجبکہ انہیں بنانے کے لیے 3 ہزار ٹن ریت استعمال کی گئی ۔

تازہ ترین