• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا آرٹیکلز62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان

Federal Government Announces Reform In Clause 60 Of Constitution

ن لیگ حکومت کی نواز شریف کو دوبارہ سیاست میں لانے کی کوشش شروع کردی، وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکلز62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا کہنا ہے کہ نا اہلی کی مدت پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے۔

حکومت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرے گی، آرٹیکل 62 میں نا اہلی کی مدت کا ذکر نہیں ،اب اس کا تعین کیا جائے گا اور یہ مدت5سال سے بھی کم ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 کی شق وار منظوری کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے ایوان کوبتایا کہ قومی اسمبلی سے منظور کر دہ الیکشن بل 2017 میں بھی حکومت نے تجویز کیا ہے کہ کسی جرم پر سزا یافتہ یا کسی ٹریبونل کی جانب سے بد عنوانی یا غیر قانونی حرکت کا قصوروار پائے جانے پر 5سال کے لیے نا اہلی ہو گی۔

وفاقی وزیرقانون و انصاف زاہد حامد کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 میں ترامیم کا معاملہ انتخابی اصلاحات کی مرکزی کمیٹی کو بھجوانے پر اتفاق ہوا تھا، اس لیے نا اہلی کی مدت کے تعین پر حتمی فیصلہ مرکزی کمیٹی ہی کرے گی۔

تازہ ترین