• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاہد حسین سید کی زیرصدارت پی اے سی کا اجلاس

Mushahid Hussain Chairs Pac Meeting

سینیٹر مشاہد حسین سید نے موٹروے پولیس کی 1 کروڑ 12 لاکھ روپےسے زائد مالیت کے اسلحےکی خریداری سے متعلق آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت ہوا۔

آئی جی موٹروے کے مطابق آئی ایس آئی نے کم قیمت پر اسلحہ فراہم کیا جس سے قومی خزانے کو بچت ہوئی۔

سینیٹر چوہدری تنویرنے سوال کیا کہ آئی ایس آئی کے پاس اسلحہ فروخت کرنے کا اختیار کہاں سے آیا۔

سینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہے، اگر قومی خزانے کو بچت ہوئی تو کوئی حرج نہیں،یہ کہہ کر مشا ہد حسین سید نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔

تازہ ترین