• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم’ پٹیل کی پنجابی شادی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سنجے چھل کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم 'پٹیل کی پنجابی شادی 'میں رشی کپور اور پریش راول مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ویر داس،پریم چوپڑا،پائل گھوش،جنائی بیلانی،دیویا،بھاراتی،ٹیکواور شلپا شنڈے بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی دو مختلف پنجابی خاندانی روایات کی عکاسی کرتی ہے جس میں دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کا کردار اداکارہ پائل اور اداکار ویرداس پیش کر رہے ہیں۔

فلم رواں سال 15ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

تازہ ترین