• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دور میں جنوبی پنجاب ترقی کررہاتھا، پرویز الہٰی

South Punjab Was Developing In Our Era Perviaz Elahi

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کے دور میں جنوبی پنجاب مسلسل ترقی کررہا تھا لیکن اب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے یہ دوبارہ اندھیروں میں ڈوب رہا ہے۔

لاہور میں جنوبی پنجاب کے وفد سے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کے دور کے کام آج بھی بول رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک تک تعلیم مفت کرنے کے علاوہ جنوبی پنجاب میں جدید ترین کارڈیالوجی اسپتال، چلڈرن اسپتال اور شیخ زائد میڈیکل کالج قائم کیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹیں چلنے دی جاتیں تو چھوٹو گینگ جیسے گروہ سر نہ اٹھاتے۔

تازہ ترین