• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیج بہادر نے بھارتی حکومت کو بندوق اٹھانے کی دھمکی دے دی

بھارتی فوج میں کرپشن اسکینڈل سامنے لانے والے برطرف فوجی تیج بہادر نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ فوجی افسروں پر الزامات کی تحقیقات25 اگست تک نہ ہوئیں تو بندوق اٹھالوں گا۔

برطرف بھارتی فوجی تیج بہادر مودی حکومت کےخلاف ڈٹ گیا اس کا کہنا ہے کہ نریندرمودی اوروزیرداخلہ نے فوجی افسروں پر الزامات کی تحقیقات کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ تیج بہادر نے بھارتی فوج کے افسران پر فنڈز کی خورد برد کا الزام لگایا تھا جس کی ویڈیو 25 جولائی کو جاری کی تھی اور جاری کی گئی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بھی کھلبلی مچا دی تھی ۔

تازہ ترین