• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دینے کیلئے کافی ہیں۔

اب جرمنی میں پیش کی جانیوالی اس ننھی کار کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف آپ کے سفر کو کئی گنا آسان بنا دے گی بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہے۔

ننھی الیکٹرک کار خود کار نظام سے مزین ہے جو الیکٹرک بیٹری سے چلتی ہے اورآپ کے اسمارٹ فون سے ایک ایپلیکشن سے ذریعے منسلک ہے اور ایک پیغام ملنے پر خود بخود آپ تک پہنچ جائے گی ۔

دو نشستوں کی حامل یہ ننھی کار اپنی اسمارٹ اسکرین کے ذریعے نہ صرف آپ سے باتیں کریگی بلکہ تمام راستوں کے بارے میں بھی ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کریگی۔

 

تازہ ترین