• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی سڑک پر بارہ سنگھے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے دوران کوئی رکاوٹ آجائے تو سفر کرنے والوں کیلئے مصیبت کھڑی ہوجاتی ہے اور ایسی ہی صورتحال یہاں بھی ہوئی۔

روسی دار الحکومت ماسکوکی ایک سڑک پر سفر کرنے والوں کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک بارہ سنگھا دوڑتا ہوا روڈپر چلا آیا۔

بارہ سنگھے کو سڑک پر دیکھ کر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں رک گئیں۔

کافی دیر کی جدوجہد کے بعد پولیس اہلکاروں نے بالآخر بارہ سنگھے کو اپنی گرفت میں لے کر ٹریفک کلیئر کروادیا۔

تازہ ترین