• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 300 میٹر اونچے پہاڑ پر نصب خطرناک جھولا

چین میں اونچے پہاڑ کے سرے پر نصب خطرناک جھولا عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

چین کے شہر’چونگ کنگ‘ کے’وانشنگ اوڈویکن‘ نامی تھیم پارک میں 300میٹر اونچے پہاڑکے سرے پر بنے جھولے کی سیر کے لیے خطروں کے کھلاڑیوں کا رش لگ گیا ہے جو اس جھولے پر بیٹھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس خطرناک جھولے پر جھولا جھولتے ایڈونچر کے شوقین منچلوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہو رہی ہے ۔

دوسری طرف کچھ لوگ اس جھولے پر بیٹھنے سے خوفزدہ بھی ہورہے ہیں اور اس پر بیٹھنے کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین