• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے ہلٹن پارک لین میں گزشتہ دنوں پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا پہلا انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایورڈز ’آئیپا‘ میلا سجایا گیا۔

17 ستمبر کو سجنے والے اس میلے میں پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام ستاروں اور شائقین نے شرکت کی۔

آئیپا کی پہلی شام میں ستاروں نے رنگا رنگ پرفارمنس، جھل مل کرتے عروسی ملبوسات اور ماڈلنگ کے جلوے بکھیرے جب کہ ہمایوں سعید، احسن خان، عروہ حسین سمیت دیگر نامور ستاروں نے پہلے آئیپا کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دیر تک جاری رہنا والی اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی عائشہ ثنا اور مانی لیاقت نے کی جبکہ شو کا آغاز ڈیزائنر سائرہ رضوان اور ڈیزائنر تابندہ کے عروسی فیشن ملبوسات کی نمائش سے ہوا۔

تقریب کے آغاز ہی اداکار یاسر حسین اور عدنان صدیقی کی چٹکلوں بھری میزبانی سے ہوا جب کہ ماورہ حسین کی خوبصورت اداوں والی پرفارمنس نے سب کو لطف اندوز کیا۔

ماورہ نے اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ ہمایوں سعید اور احسن اقبال کو دیا گیا جب کہ ڈراموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عاشہ خان جیتنے میں کامیاب رہیں۔

فلموں کی کیٹیگیری میں ’ایکٹر ان لا‘ 5 ایوارڈز کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

فلموں کے بہترین اداکار کا ایوارڈ فہد مصطفی، بہترین فلمی اداکارہ کاایوارڈ مہوش حیات اور بہترین معاون کردار کا ایوارڈ آنجہانی اوم پوری کے حصے میں آیا جب کہ بہترین ہدایت کار نبیل قریشی پائے گئے۔

بہترین اسکرین جوڑی کا ایوارڈ فلم جانان کی 'ارمینا خان اور 'بلال اشرف کو ملا جبکہ ڈراموں میں سال کی بہترین جوڑی کا ایوارڈ 'عروہ حسین اور 'فرحان سعید جیتنے میں کامیاب رہے۔

 

 

تازہ ترین