• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،چلڈرن اسپتال میں بون میرو ٹرانس پلانٹ سینٹرفعال

Bone Marrow Transplant Center Set Up At Childrens Hospital In Lahore

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے کام شروع کر دیا،ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر طاہرہ شمسی کی سربراہی میں ڈھائی سال اور4سال کے2بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کئے۔

چلڈرن اسپتال لاہورمیں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح چند دن پہلےہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیاتھاجس نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

ماہرڈاکٹروں کی12رکنی ٹیم نےتھیلیسیمیا کےمریض 2 بچوں کا ٹرانسپلانٹ کیا ،جن میں اوکاڑہ کارہائشی 4سال کا عاشر اور لاہور کارہائشی2سال کا بلال شامل ہیں۔عاشر کو اس کی 9 سال کی بہن عائشہ،جبکہ بلال کو اس کی 7 سال کی بہن مبین نے بون میرو کا عطیہ دیا۔

ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ پر 35 لاکھ روپےلاگت آتی ہے لیکن چلڈرن اسپتال میں یہ علاج مفت کیا گیا۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اپنے جگرگوشوں کی بیماری نےانہیں اذیت سے دوچار کررکھا تھا،شکریہ اداکرنےکیلئےان کے پاس الفاظ نہیں ۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ 3 اور اس سال 20 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے،جبکہ آئندہ سال اس میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین