• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تانیہ قتل کیس کے تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی

Third Person Identified As Tanya Murder Case

تانیہ قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ایف آئی آر میں تیسرے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس نے سہولت کاروں سمیت تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

تانیہ قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد تیسرے ملزم کی بھی شناخت ہو گئی ہے ملزم کی شناخت عالی نوحانی کے نام سے ہوئی ہےجس کی گرفتاری کے لئے ضلع دادو سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے تاہم کس قسم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

دوسرے طرف پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں تانیہ قتل کیس کے ملزمان کو سہولت کاری فراہم کرنے والوں کی بھی نشاندہی کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان ملزمان کو سندھ اور بلوچستان کے تین سرحدی علاقوں میں پناہ دی گئی اور اس ضمن میں تین سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو گی جن کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تانیہ قتل کیس کی تفتیش کے لئے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کو زمہ داری سونپی ہے ۔

تازہ ترین