• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز عرب امارات میں کھیلے گی

Pak Women Team To Play Home Series In Uae

پاکستانی مردوں کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم بھی اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔ شارجہ اسٹیڈیم تمام میچوں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2017 کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی خواتین ٹیم امارات میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جب کہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جب کہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین