• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں گولی کی رفتار سے چلنے والی بلٹ ٹرین نے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو شنگھائی سے مسافروں کو لے کر بیجنگ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

اس بلٹ ٹرین نے جہاں اپنا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا تھا وہیں350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان چلائیں جائی گی جو عام ٹرینوں کی بہ نسبت گولی کی رفتار سے دوڑے گی۔

واضح رہے چین کی بلٹ ٹرینوں کی مقبولیت صرف چین میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ہے جن میں روس، بھارت اور انڈونیشیا وہ ممالک ہیں جو ان بلٹ ٹرینوں کے خریدار بھی ہیں۔

تازہ ترین