• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی

Karachi The Number Of People Affected By Dengue Are 244

شہر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی ہے جبکہ امسال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1131 تک جا پہنچی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر رشید شیخ نے بتایا کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی ہےجب کہ امسال شہر میں ڈینگی بخار سے 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1131 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈینگی مچھر کی افزائش شہر میں گندگی کی وجہ سے ہورہی ہے لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلوع اور غریب آفتاب کے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

تازہ ترین