• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگوں کو دیکھ کر’کلر بلائنڈ‘ شخص کے حیرت انگیز تاثرات

پیدائشی طور پر کلر بلائنڈ شخص نےاچانک رنگوں کو دیکھ کر حیرت انگیز تاثرات کا مظاہرہ کیا۔

66 سالہ ایک شخص بچپن سے ہی رنگ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم تھا اسے اپنے اردگرد رنگ نظر نہیں آتے تھے۔

اس شخص کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اہل خانہ نے اسے ایک چشمہ تحفے میں دیا جس میں مختلف رنگ شامل تھے۔

رنگوں کو اچانک دیکھ کر اس شخص نے خوشی کے ساتھ حیرت کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس شخص کے ان تاثرات کو کیمرے میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین