• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض جاں بحق

Another Dengue Patient Dies In Kp

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے ایک اور مریض چل بسا، صوبے میں ڈینگی سےوفات پانے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے دس سالہ نوشاد انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق آج صوبے میں 1429 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 255 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 122 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 394 افراد زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین