• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nisar Calls On Nawaz Shares Grievances With Party Chief

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف نے بھی اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چودھری نثار نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب چودھری نثار پنجاب ہاؤس ملاقات کے لیے پہنچے تو وہاں پرویز رشید، آصف کرمانی اور دیگر ن لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کرلیے گئے ہیں جب کہ چودھری نثار نے اس دوران میاں نوازشریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

تازہ ترین