• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 4 ضمنی انتخابات ،5 امیدواروں کو نوٹس جاری

Na 4 By Election Notices Serve To 5 Candidates

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 5امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

ریٹرنگ افسر این اے 4 کی جانب سے جاری نوٹس میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ حلقے کے مختلف علاقوں میں امیدواروں کے بینرز اور ہورڈنگز الیکشن کمیشن کے مقررہ سائز سے بڑے ہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ریٹرنگ افسر نے امیدواروں کو فوری طور پر بینرز اور ہورڈنگز ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین