• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست انڈیانا کے دارالحکومت انڈیانا پولس میں38ویں سالانہ ’زووپولس500‘ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس میں 5کچھوؤں نے حصہ لیا۔

بچوں کے ساتھ کچھوؤں کی اس ریس کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں افرادنے انڈیانا پولس چڑیا گھر کا رُخ کیا۔

دنیا کی سب سے سست رفتار ریس میں شامل ان کچھوؤں کو ریس جیتنے کا انعام ایک پھلوں سے بھری پلیٹ کی شکل میں ملے گی۔

اس کے لیے انتہائی سست رفتار کچھوے بھی تیزی سے اختتامی نشان کی جانب بڑھتے دکھائی دیے۔سخت مقابلے کے بعد ’پیپا مان‘نامی کچھوے نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین