• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، متعدد مسافر زخمی

London Blast

لندن میں ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن کو پولیس کے جانب سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں مشتبہ تھیلا پڑا ہوا تھا جس میں موجود دھماکا خیز موادپھٹنے سے زور دار دھماکا ہوااور ٹرین میں دھواں بھر گیا۔

دھماکے کے بعد بھگ دڑ مچ گئی جس سے کئی مسافر زخمی ہو ئے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھر برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا دہشت گردی نہیں، موبائل فون چارجر کے زیادہ گرم ہونے سے ہلکا دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

تازہ ترین