• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں ہزاروں شہریوں کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی

Thousands Of Citizens Take Out Interfaith Rally To Pray For Peace In Myanmar

میانمار کی ریاست راکھین میں امن کے قیام کے لئے ہزاروں شہریوں نے بین المذہبی ہم آہنگی کے حق میں ریلی نکالی۔

Myanmar-Rally222

عرب ٹی وی کے مطابق میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں نکالی جانے والی امن ریلی میں مختلف مذاہب ماننے والے دس ہزار سے زائد شہریوں نے ینگون فٹبال اسٹیڈیم میں جمع ہوکر بین المذاہب ہم آہنگی کے حق میں نعرے بازی کی۔

ریلی میں بدھ مت کے پیروکاروں سمیت مسیحی، ہندو اور مسلم شہری بھی شامل تھے۔ میانمار کی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف پرتشدد واقعات کے باعث کافی زیادہ نسلی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین