• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں چوٹیاں کاٹنےکے واقعات کی تعداد 100 ہوگئی

Occupied Kashmir Womens Braid Chopping Case Reaches 100

مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی چوٹیاں کاٹنےکےواقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وادی میں اب تک 100 خواتین کو نشانہ بنایاجاچکا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق تازہ واقعات سری نگر اور اڑی میں پیش آئے، ملزمان اب تک قابض بھارتی فورسز کی پکڑ میں نہیں آسکے۔

مقبوضہ کشمیر میں افواہیں پھیلانے پر تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم گرفتارمشتبہ افراد کا ان واقعات سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

پولیس نے چوٹیاں کاٹنے میں ملوث شخص کی اطلاع دینے پر 6 لاکھ انعام کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

تازہ ترین