• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

Pakistan Elected The United Nations Human Rights Council For The Fourth Time

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ پاکستان کا انتخاب تین سال کے لیے عمل میں آیا ہے ۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال اور قطر بھی منتخب ہوئے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے حق میں عالمی برادری کے اعتماد کا ووٹ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے ، پاکستان کا انتخاب ان لوگوں کے لیے جواب ہے جو دعویٰ کرتے تھے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بےنقاب کرے گا ۔

 

تازہ ترین