• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان اوفیلیا برطانیہ پہنچ گیا، وارننگ جاری

سمندری طوفان اوفیلیا برطانیہ پہنچ گیا،طوفان کے باعث اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں تیز بارشوں کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ ہوگئی ،آئرلینڈ میں طوفانی ہواؤں نے 3افراد کی جان لےلی۔

محکمہ موسمیات نے جنوب ،وسطی اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں طوفان کے پیش نظر لوگوں کو خبردار کیا ہے،انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

آئرلینڈ میں طوفان کے باعث8ہزار مکانات کی بجلی منقطع جبکہ سیکڑوں پروازیں روک دی گئیں، آئرلینڈ میں آج اسکول بھی بند رہیں گے۔

اوفیلیا کو آئرلینڈ کی 50 سالوں کی تاریخ کا بدترین طوفان قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین