• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mustafa Kamal Criticises Farooq Sattar

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ فاروق ستار کون ہوتے ہیں ہمارے اراکین اسے استعفے مانگنے والے؟ خود کیوں استعفا نہیں دے رہے؟

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار کونسی اخلاقی سیاست کر رہے ہیں جو ان سے توقع رکھتے ہیں ؟

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار تو بانی ایم کیوایم کی پارٹی پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں ، ابھی تو وہ فرینڈلی فائر کر رہے ہیں، اس وقت سے ڈریں جب ان کی توپوں کا رخ بانی ایم کیوایم کی طرح فاروق ستار کی طرف بھی ہوجائے ۔

پی ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار کے پاس قبضے کی جماعت ہے ، ایم کیوایم پاکستان کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، رات میں پارٹی اور دن میں سیاسی پارٹی ایسے نہیں چلتا۔

تازہ ترین