• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمنر کراچی دودھ کی قیمت مقرر کریں، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن

Dairy Farms Association Urgers To Commissioner Karachi For Adjust Milk Prices

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کشمنر کراچی کو لکھے گئے خط میں پیداواری لاگت کے مطابق دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے جانب سے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پیداواری لاگت کے مطابق دودھ کا ریٹ نہ ہونے کے باعث دودھ کی پیداوار میں شدید کمی اور بحران دور کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گائے اور بھینس کے دودھ کی قیمت کا الگ الگ نوٹیفکیشن ناگزیر ہے ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیداواری لاگت کے مطابق دودھ کی قیمت مقرر نہ ہونے سے دیوالیہ کاشکار ہیں ،31 مارچ 217 کو جاری دودھ کی قیمت کا نوٹیفکشن پیداواری لاگت کے مطابق نہیں، مناسب قیمت نہ ہونے کے باعث ڈیری فارمرز دیوالیہ ہوکر اندرون سندھ اور پنجاب ہجرت کررہے ہیں جہاں پیدواری لاگت کافی کم اور دودھ کی قیمت مناسب ہے ۔

ڈیری فارمرز نے پیدواری لاگت کے مطابق دودھ کی صحیح قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین