• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ ہاکی: پاکستان، جنوبی کوریا کا میچ 1-1گول سے برابر

Pakistan South Korea Match Draw In Asia Hockey

ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔

ڈھاکا میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف اچھا آغاز کیا ، پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں اعجاز احمد نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی ۔

اگلے دو کوارٹرز میں بھی گرین شرٹس کا پلڑا بھاری رہا،حریف گول پر کئی حملے کیے، پنالٹی کارنرز بھی لیے لیکن برتری کو بڑھانے میں ناکام رہے۔

کھیل کے آخری کوارٹر میں جنوبی کوریا کے نیم ینگ لی نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا، میچ بھی اسی اسکور پر ختم ہوا۔

دومیچز میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے باعث اب پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں، سُپر فور مرحلے میں اُس کا آخری میچ 21اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

تازہ ترین