• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بنا گئے ہیں۔

فوربز نے دنیا بھر کے 400 امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں حسبِ معمول مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں مرتبہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس لسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

400 افراد پر مشتمل فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔

2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں 156 ویں نمبر پر تھے،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں مرتبہ پہلے نمبر پر آئے ہیں جن کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر ہے۔

دوسرے نمبر پر ا یمازون کے سربراہ جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثے 81.5 ارب ڈالر ہیں,تیسرے نمبر پر وارین بوفے (78 ارب ڈالر) اور چوتھے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ارب ڈالر ہے۔

تازہ ترین