• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پُل کی خوبصورت وڈیو

چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پُل کی شاندار وڈیو منظر عام پر آگئی۔

چونتیس میل طویل یہ پل سمندر پر بننے والا دنیا کا پہلا طویل ترین پُل ہے جو اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ پُل چین کے اہم ترین تین شہر ژوہائی، مکاؤ اور ہانگ کانگ کو آپس میں جوڑتا ہے۔

انجینئرز نے تیرہ اکتوبر کو چار میل طویل زیر سمندر سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا جبکہ اس پُل کا اہم حصہ جولائی میں مکمل ہوچکا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ اس پُل اور زیر سمندر سرنگ کی تمام سڑکیں نومبر کے آخر تک کھول دی جائیں گی۔

تازہ ترین